23 ستمبر، 2024، 11:19 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85604738
T T
0 Persons

لیبلز

 مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کی گولانی بریگیڈ کے اڈے پر عراق کے استقامتی گروہ کا ڈرون حملہ

تہران – ارنا – عراق کے استقامتی گروہ نے ایک بیان جاری کرکے مقبوضہ جولان میں گولانی بریگیڈ کے فضائی نگرانی کے مرکزپر ڈرون حملے کی خبر دی ہے

ارنا نے عراقی ابلاغیاتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراق کے استقامتی گروہ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ غزہ کے عوام کی حمایت اور مظلوم فلسطینی  بچوں، عورتوں اور سن رسیدہ افراد کے خون کا بدلہ لینے کے لئے اس نے آج پیر کی صبح صیہونی فوج کے گولانی بریگیڈ کے ‌فضائی نگرانی کے مرکز پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

عراق کے استقامتی گروہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی دشمن کے مراکز پر اس کے حملے جاری رہیں گے۔  

صیہونی حکومت کے ریڈیو نے اعتراف کیا ہے کہ عراق سے ایک ڈرون اڑا اور شام کی فضائی حدود سے گزرکر جنوبی جولان میں داخل ہوا۔

ارنا کے مطابق مقبوضہ جولان کے مختلف علاقوں میں پیر کی صبح ایک بار پھر خطرے کے سائرن بج اٹھے

 فلسطینی میڈیا ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ جولان کے صیہونی کالونیوں کے وسیع علاقے میں خطرے کے سائرن  بج اٹھے ہیں۔

 بعض صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ خطرے کے سائرن  ڈرون طیاروں حملے کے خوف سے بجائے گئے ہیں۔

 یاد رہے کہ اتوار کو بھی مقبوضہ جولان میں عراق کے اسلامی استقامتی گروہ کے ڈرون حملے کے بعد خطرے کے سائرن بج اٹھے تھے۔

عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے بتایا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کے ایک اہم مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .